ٹنڈوآدم (نامہ نگار) محکمہ حیسکو نے بجلی صارفین سے بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے لیے پولیس سے مدد طلب کرلی 12 ٹرانسفامرز ضبط کرکے معتدد دیہاتوں کی بجلی منقطع، سال کے اختتامی مہینے کے پیش نظر ڈیفالٹر صارفین کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی ہوگی ایگزیکٹیو انجینئر حیسکو ٹنڈوآدم نزاکت میمن۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو ڈویژن ٹنڈوآدم کے ایگزیکٹیو انجنیئر نزاکت علی میمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال کے اختتام کے سبب نادہندگان و ڈیفالٹر صارفین کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ نادہندگان صارفین سے ہر صورت وصولی کو ممکن بنانے کے تمام تر وسال کو برو کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بقایا جات کی وصولی اور بجلی چوری کو روک تھام کے لیے پولیس کی مدد طلب کرلی گئی جس کے لیے کام کا آغاز شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام میں شہری اپنا کردار ادا کریں اور بجلی چوروں کی نشاندہی کریں انھوں نے بتایا کہ نادہندگان کے سبب سب ڈویڑن او ڈی ایل اور سب ڈویژن بھٹ شاہ کی حدود سے بارہ ٹرانسفارمرز نجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر اتار لیے گئے ہیں ۔انھوں کہا کہ پی ڈی کنکشنوں پر کروڑوں روپے کی وصولی کے لیے سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سرکل نواب شاہ عبدالرشید انصاری کے حکم پر مختیار کار سرکل نواب شاہ عبدالعزیز مغل کو مقرر کیا گیا جو ٹنڈوآدم ڈویژن میں ریکوری کروانے اپنا کردار ادا کریں گے ۔