مسجد میں دھماکہ کرنے والے بدترین لوگ ہیں‘ مولانا اسعد تھانوی

Mar 07, 2022

سکھر (بیورو رپورٹ)  مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی ،قاری جمیل احمد بندھانی ، و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ پشاور کی مسجد میںدھماکہ اور اس دھماکے میں پچاس سے زائد افراد کی شہادت انتہائی کربناک حادثہ ہے جو یقینا ملک دشمن طاقتوں کی گہری سازش ہے اس کھلی دہشت گردی کو اگر کسی فرقہ واریت کیساتھ جوڑا گیا تو یہ ملک دشمن طاقتوں اور عناصر کی تقویت کا سبب ہوگا اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم کو متحد ہو کردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔بیان میں مذکورہ علماء کرام نے د ھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہارسمیت  مسجد میں دھماکے کو غیر انسانی اور ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی صورت انسان کہلانے کے مستحق نہیں اور واقعے کی جتنے بھی مذمت کی جائے کم ہے، علماء کرام واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا جبکہ زخمیوں کے جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں