نوشہرو فیروز/پڈعیدن (نامہ نگاران) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے نوشہروفیروز کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے نااہل اور بدعنوان حکمران کبھی کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے.جہاں ایک طرف وفاقی حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف کے سپرد کرچکی ہے .وہی پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے سندھ کو کھنڈر بناکررکھ دیا ہے۔ روڈ راستہ خراب امن و امان کی صورتحال انتہائی خطرناک غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں. انہوں نے پشاور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان دھماکوں کی شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے. جماعت اسلامی اپنا ایک بے داغ اور شاندار ماضی رکھتی ہیں جماعت اسلامی نے اقتدار کے نہ ہوتے ہوئے بھی اس ملک میں عوام کی خدمت کی ہے.ہمیں موقع ملا تو ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ ہوگی. جماعت اسلامی کے پاس باصلاحیت و باکردارلوگوں کی ایک مکمل ٹیم موجود ہے .جو پاکستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کرسکتی ہے۔ حکومتی نالائقیوں اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے 101 دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے. اس ملک کے مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کے قیا م میں مضمر ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی محرابپور نعیم احمد کمبوہ پریس سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع نوشہروفیروز ندیم احمد غوری اور کراچی کے سینئر صحافی مصور چوہدری بھی موجود تھے۔