دہشت گردی کا یکجہتی سے مقابلہ کرینگے، طاہر ڈوگر، شریف الدین قذافی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں سردار محمد طاہر ڈوگر ، شریف الدین قذافی، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، غلام محی الدین جلالی ، مفتی سلیم نقشبندی، عاصم ریاض گجر ، شیخ محمد نواز قادری، قاری ریاض ہزاروی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشگردی کا یکجہتی سے مقابلہ کرینگے، دہشتگردوں کے دن گنے جا چکے ہیں، دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں، ملک کی سلامتی کیلئے دہشگردوں کے خلاف ٹھوس چٹان ہیں، پاک فوج دہشگردوں کے خاتمے کیلئے قدم بڑھائو عوام آپ کے ساتھ ہے ملک دشمن سن لیں پاکستان ہماری جان پہچان اور شان ہے اس پر بری نظر ڈالنے والوں کی آنکھیں پھوڑنا اچھی طرح جانتے ہیں، کارکنان و عوام گلی محلوں میں مشکوک افراد پر گہری نظر رکھیں، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے پہلے بھی کردارادا کیا آئندہ بھی مثبت کردار ادا کریں گے، حکومت عوام کے درد و تکلیف کو سمجھے ان کو معاشی ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں، مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے حکومت کو اب عوام کی امنگوں کے مطابق معاشی پالیسی اپنانی پڑے گی، دہشگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن اور درندہ صفت ہیں، انسانیت کے دشمنوں کا عبرت کا نشان بنایا جائے، ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے بھارت پاکستان کی ترقی اور پر امن پالیسیوں سے خوفزدہ ہے پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستان کی سلامتی بقاء اور استحکام کے لئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...