اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی، تحریک عدم اعتماد کے جھاڑو سے ہر قسم کی گندگی صاف کریں گے نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹیوں کو ہتھکڑیاں لگائیں ، جیلوں میں ڈالا اور صحافیوں کو گولیاں ماریں اور کیا کریں گے ؟عمران صاحب عدم اعتماد انشااللہ کامیاب ہو گی آپ سوچیں اس کے بعد کیا کرنا ہے معیشت تباہ ، ملک کنگال اور عوام کو غریب اور بے روزگار کر دیا بس اب بس 350غیرملکی کمپنیوں سے غیرقانونی ںپیسے لے کر جیب میں ڈال لئے اور قوم کو جھکنے نہیں دوں گا؟ واہ عمران صاحب واہ ساری دنیا میں پاکستان کو بھکاری بنادیا، اور قوم کو جھکنے نہیں دوں گا؟ عمران صاحب آپ کو ڈاکو سٹیٹ بینک کے مصدقہ ریکارڈ نے ثابت کیا ہے،تقریر ثبوت ہے کہ عمران صاحب گھبرا گئے ہیں، عمران صاحب بس آپ نے گھبرانا نہیںقوم کو مبارک ہو، عمران صاحب کی تقریر ثبوت ہے کہ تحریک عدم اعتماد آ نہیں رہی، کامیاب ہو چکی ہے۔
مریم اورنگزیب