کرونا 7اموات شرح 2فیصد تک گر گئی 10کروڑ ویکسینیشن کا سنگ میل حاصل

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2  فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 7 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24  گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 755  کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 886  مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 265 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار 258  ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے29 ہزار611  زیرِ علاج مریضوں میں سے821  کی حالت تشویش ناک ہے۔ جبکہ 14 لاکھ 54 ہزار 382  مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے مزید 37 ہزار661  ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 66 لاکھ46 ہزار219  کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان نے کرونا ویکسین لگانے کا نیا سنگ میل حاصل کر لیا۔ ملک میں 10کروڑ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کے  قریب ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں 12 کروڑ 70 لاکھ افراد کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔
کرونا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...