قصور (نمائندہ نوائے وقت) ضلع بھر میں گیس کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈگ کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا۔ گیس کی طویل بندش اور لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کاجینا محال کردیا ہے۔ روڈ کوٹ، کھارا روڈ، کوٹ،کوٹ حلیم خاں بڈھا، کوٹ کندین، خادم آباد بستی، کوٹ اعظم خاں، کوٹ فتح دین، منیر شہید کالونی، کوث شیر باز خاں اور اردگرد کے علاقوں میں تین دن سے مسلسل رات دن گیس غائب ہے۔ سٹوڈنٹس، آفس ورکر، مزدور طبقہ اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے شہری پریشان ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں چند گھنٹے کے لیے ہی گیس دستیاب ہوتی ہے اس کا بھی کوئی شیڈول طے نہیں۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب ایل پی جی مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ کوئلے اور لکڑ ی کے دام بھی بڑھ گئے ہیں۔ گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو مجبورا گیس خریدنا پڑتا ہے، بہت زیادہ مہنگا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی وزراء نے واضع طور پر میڈیا پر کہا تھا کہ صبح، دوپہر اور شام کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی لیکن سب اس کے برعکس ہو رہی ہے۔ ضلع بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس سے گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کا ٹائم مقرر کیا جائے اور لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔
گیس لوڈشیڈنگ