ا مریکی ریاست میں بگولے نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

Mar 07, 2022

آئیووا (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ ریاست میں طوفانی بگولے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں کئی عمارتیں تباہ اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی وسطی ریاست آئیووا میں طاقتور بگولے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیزکو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ کئی درخت، ہورڈنگز اور بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گر گئیں۔رہائشی علاقوں میں کئی عمارتوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ 10 کے قریب افراد زخمی بھی ہیں۔ ریاست آئیووا کے گورنر کم رینالڈز نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے میونسپل اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
امریکی بگولے

مزیدخبریں