بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان داخل، پشین میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

Mar 07, 2022

اسلام آباد+ مری+ چمن + مسلم باغ + پشین (نوائے وقت رپورٹ) بارش برسانے والا مضبوط سسٹم شمال مشرقی بلوچستان میں داخل ہوگیا،ملک بھر میں آج سے جمعرات تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلیات میں برفباری شروع ہو گئی۔ترجمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق کنڈلہ کے مقام پر سنوسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہے، سیاحوں کی گاڑی سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی ، پانچوں سیاحوں کو بچا لیا گیا۔ پشین میں بارش اور مضافاتی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ لیویز حکام کے مطابق پشین کلی ملیزئی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، قلعہ سیف اللہ، پشین میں شدید ژالہ باری اور اولے پڑنے سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔ بالائی علاقوں میں بارش، ژالہ باری کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلیں جس سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، طوفانی ژالہ باری اور بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی پیدا ہو گئی، بلوچستان کا پنجاب کے ساتھ رابطہ سڑکیں آمدورفت کے بند ہوگئیں۔ آج بارش سے کرکٹ میچ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ 
محکمہ موسمیات 

مزیدخبریں