سانحہ پشاور، تمام ریاستیں پاکستانی حکام سے تعاون کریں: سلامتی کونسل

Mar 07, 2022

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) یو این سلامتی کونسل نے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان کا متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ سلامتی کونسل نے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔ سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجوز ہے۔ تمام ریاستیں اپنی ذمہ داریوں کے مطابق پاکستانی حکام سے تعاون کریں۔
یو این سلامتی کونسل

مزیدخبریں