جکارتہ (اے پی پی)انڈونیشیا میں بانداآچے کے علاقے میں 5.5شدت درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا میں باندا آچے کے علاقے اور ملحقہ علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 2 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزے کا مرکز زمین کی سطح سے 44.72 کلو میٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے فوری طورپر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
انڈونیشیا زلزلہ
انڈونیشیا، باندا آچے میں 5.5 شدت کا زلزلہ
Mar 07, 2022