جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 567گ ب کا 20سالہ عبداللہ رات گئے تک موبائل پر پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا۔ گھر والوں نے اسے سختی سے منع کیا باز نہ آنے پر ڈانٹ ڈپٹ بھی کی۔ گزشتہ روز عبداللہ سے گھر والوں نے موبائل فون لے کر تھوڑی سختی کی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے آپ کو گولی مار کرکے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پب جی خودکشی