iعوامی مارچ نے پاکستان میں انقلاب برپا کردیا ،ترجمان بلاول ہائوس

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ترجمان بلاول ہائوس نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت جاری عوامی مارچ نے پاکستان میں انقلاب برپا کردیا ہے، عوام کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انقلاب کی نوید سنائی دے رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی مارچ کی شکل میں مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیوں کی موت نظر آ رہی ہے، غریبوں اور بے روزگاری کے ماروں کے لئے خوشخبری کے دن آن پہنچے ہیں، ملکی معیشت تباہ کرنے والے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں، عام آدمی نے بلاول بھٹو کو ملک کا نجات دہندہ تسلیم کر لیا ہے۔  
ترجمان بلاول ہائوس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...