سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان پروفیسر علامہ ساجد میر سنیٹر نے کہا کہ جن کارکنوں نے اس ورکرزکنونشن کا انعقاد کیا اللہ تعالی ان کی خدمات کو قبول اور مزید آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ یہ وہ جماعت ہے جو اللہ کے فضل وکرم سے اسلام کی اصل تصویر کو تھامے ہوئے ہے۔ اسلام کیا ہے وہی دین جس کی دعوت رسول اکرمؐ نے صحابہ کو دی اور حق کی نشاندہی کر کے فرمایا جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں اصل دین ہے۔ اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ہمیں اصل دین کا پیروکار بنایا۔ جماعت اہل حدیث اور اہل حدیث کے علماء دین کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں۔ ورکرز دین پر عمل بھی کریں اور اس کی تعلیم بھی دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام بسلسلہ ختم نبوت ضلعی ورکرز کنونشن سے اپنے خطاب میں کیا۔ ان سے قبل ناظم اعلیٰ علامہ حافظ عبدالکریم ، علامہ مولانا محمد نعیم بٹ اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔
علامہ ساجد میر
علماء جماعت اہلحدیث دین کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں: ساجد میر
Mar 07, 2022