کھاریا نوالہ+ کنگن پور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مسجد میں دہشت گردی کیخلا ف اہل تشیح‘ فقہ جعفر یہ کے زیر اہتما م ریلیاں نکالی گئیں۔ سانحہ پشاور شیعہ جامعہ مسجد میں دہشتگردی کے خلاف علامہ السید ساجد علی نقوی کی کال پر مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن بھکھی سے چوہدری سلمان غلام مہدی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نیشنل پریس کلب بھکھی تک نکالی گئی معاون لاہور ڈویژن شعیہ علماء کونسل چوہدری سلمان غلام مہدی نے کہا امام جمعہ سمیت 60 افراد کی شہادت سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکمران شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں سا نحہ جا مع مسجد پشا ور کے خلا ف اہل تشیح اور فقہ جعفر یہ کے زیر اہتما م احتجا جی ریلی نکا لی گئی ۔ جس کا آ غا ز امام با رگا ہ را جا چو ک سے ہوا جو سر کل رو ڈ کو ٹ بسم اللہ لا ری اڈہ سے ہو تی ہو ئی چو ک مر کزی جا مع مسجد اہلحدیث میں اختتام پذ یر ہو ئی۔ جس سے فقہ جعفر یہ کے قا ئدین سید ارشد حسین شاہ ، منیر حسین حیدری ، عمران قریشی و دیگر مقرر ین نے خطا ب کر تے ہو ئے وا قع کی شدید مذمت کی۔