فیروزوالہ( نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک ( شرقپور خورد) کے رہائشی محمد شہزادکا3سالہ بیٹا محمد عبداللہ چند روز قبل گھر کے باہر نکلاتو راستے میںپر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا جس کی تلاش کی گئی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ 14 روز کے بعد مغوی کی نعش شرقپور خورد کے پانی کے جوہڑ سے ملی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے نو عمر لڑکے کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بجھوا دی۔ پولیس نے تحققیات شروع کر دیں۔