لاہور(سپورٹس ڈیسک )میکسیکو میں فٹبال میچ کے دوران شائقین گتھم گتھا ہوگئے جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 17 کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں میکسیکو کی فٹبال لیگ (لیگا ایم ایکس) میں کوئریٹارو اور اٹلاس کے درمیان کھیلے جانے والا میچ میدان میں موجود شائقین کے درمیان لڑائی کی وجہ سے 63 منٹ کے بعدختم کردیا گیا۔ کھلاڑیوں نے بھی شائقین کے درمیان جھگڑے کو روکنے کی کوشش کی لیکن شائقین ایک دوسرے کو مارتے رہے۔واقعے میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میچ میں ہونیوالی لڑائی میں17 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔لیگ کے صدر نے کہا کہ گزشتہ روز کے تمام میچز زخمی افراد کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے معطل کر دیے گئے ہیں۔