کراچی(سٹی نیوز) سنیئر فوٹو جرنلسٹ نواب لئیق عالم کی والدہ کو سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا جن کا گذشتہ رات طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا نماز جنازہ مسجد دارالصلٰوۃ ناظم آباد نمبر4 میں ادا کی گئی۔ مرحومہ کا سوئم آج بعد نماز عصر تا مغرب ان کی رہائش گاہ4D 14/7 ناظم آباد نمبر4 رضیہ اپارٹمنٹ میں ہوگا۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنان کی کثیر تعداد کے علاوہ صحافیوں‘ فوٹو گرافرز دوست احباب اور عزیز و اقارب نے شرکت کی جن میں بخت حسن‘ عصمت انور محسود‘ نعمان ہاشمی‘ اسدمحسود‘ اسلم خان ایڈوکیٹ محب اللہ خان ‘ دلاور جدون‘ غلام مصطفی ایڈوکیٹ‘ حاجی صالحین تنولی‘ عمر بٹ‘ جاوید میاں‘ رانا وارث‘ سید نثار شاہ‘ فضل خان‘ جہانزیب‘ طاہر آرائیں‘ قاضی زاہد حسین حاجی پرویز تنولی‘ حاجی طیب زر‘ قادر بھائی‘ دلدار کھوکھر نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔دریں اثناء اسلام آباد سے چوہدری سجاد ایڈووکیٹ‘ لاہور سے ملک ظفراور خواجہ غلام شعیب اور کراچی سے رانا محمد احسان نے ٹیلی فون پر لئیق عالم سے تعزیت اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔
نواب لئیق عالم