الجماعت اہلسنّت پاکستان کا پشاور خودکش  دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس

کراچی (سٹی نیوز) الجماعت اہلسنّت پاکستان کے امیر مفتی شاہ محمدیوسف حفیظ نے قصہ خوانی بازار پشاور کی جامع مسجد امامیہ میں دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کے لئے دعاکی ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ملک پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کو تباہ وبرباد فرمائے۔ آمین۔مفتی شاہ محمدیوسف حفیظ کا کہناہے کہ الجماعت اہلسنّت پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابرکی شریک ہے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو فی الفورگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائے۔انہوں نے کہاکہ اسلام ہر گز قتل وغارتگری کی اجازت نہیں دیتا،دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کی خاطر معصوم انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔پاکستانی قوم ایسے عناصر کو مسترد کرچکی ہے اب ان کی کوئی گنجائش نہیں ،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیواربن کر اپنے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...