کراچی (نیوز ڈیسک)ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویڑن کے مطابق کراچی کو روشنیوں کا شہر بنا ئیں گے،آج شہر تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب سے گامزن پیپلز پارٹی ہی کراچی سے عوامی محرومیوں کا خاتمہ کرکے خوشحالی لائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تحت کورنگی میں 3فیملی پارکس کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح اور شاہ فیصل کالونی میں جشن بہاران فلاور شو کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھو،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی جاوید الرحمن کلہوڑ،میونسپل کمشنر ماجد علی،ڈائریکٹر پارکس وقاص سومرو اور دیگر موجود تھے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شاہ فیصل کالونی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہاکہ پیپلز پارٹی شہر کراچی کی ترقی کے لئے تیزی کے ساتھ کام کررہی ہے اس وقت سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں متعدد میگا عوامی منصوبوں پر کام جاری ہے انشا اللہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر کراچی کی نہ صرف ترقی میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو درپیش مسائل اور محرومیوں سے بھی نجات حاصل ہوگا انہوں نے کہاکہ آج کا شہر کراچی ماضی کی بہ نسبت بہت تبدیل ہوچکا ہے ہم انہیں وسائل کو بروئے کار لاکر شہر کی ترقی اور عوام کے مسائل حل کررہے ہیں جنہیں شہر کے سابقہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے منتخب نمائندوں نے اختیارات اور وسائل نہ ہونے کا رونا روکر عوام کو مسائل سے دوچار رکھا اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہر کو ترقی سے دور رکھا مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور شہر کراچی کی عوام کو یقین دلا تے ہیں کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ویڑن پر عمل کرکے انہیں مسائل اور محرومیوں سے چھٹکارہ اور شہر کراچی کو ترقی سے ہمکنار کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں شہر کی ترقی اور عوام کو بڑے بڑے منصوبے دیئے انشا ا للہ ایکسپریس وے،فلائی اوور ز،پلوں اور شاہراہوں کا جال بچھایا جائیگا ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ حکومت شہر کراچی میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے میگا پروجیکٹ پر کام کررہی ہے جس سے شہر کراچی کے باسیوں کو ریلیف ملے گا میڈیا نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتا یا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات اور پنشن کے حوالے سے مسائل کو جلد حل کیا جائیگا ملازمین کی ادائیگی کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کررہے ہیں انشا اللہ آئند ایک ماہ میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنا یا جائیگا اس حوالے سے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے خصوصی ہدایت دے دی ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈی ایم سی کورنگی محکمہ پارکس ڈیپارٹمنٹ کی شاندار کاوشوں کو سراہتے ہوئے سرسبز ماحول کے فروغ،پارکوں کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش اور فلاور شو کے انعقاد کو احسن قدم قرار دیا۔
فیملی پارکس