اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، گاڑی ،رکشہ ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم کردئے گئے تھانہ کراچی کمپنی کو محمد یعقوب نے بتایا کہ جی نائن مرکز میں دو موٹر سائیکل سوار میرے پیچھے آئے اور کہا کہ جو ہے نکال کر حوالے کردو دونوں ڈاکو مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کو عمر شہزاد نے بتایا کہآئی ٹین ون سی ڈی اے سٹاپ پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار مجھ سے دس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سہالہ کو سیدظہیرالدین بابر نے بتایا کہ ماڈل ٹائون ہمک میں میرے کمرے سے40 ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون ، پرس ، شناختی کارڈ چوری کرلئے گئے تھانہ بھارہ کہو کو فاروق احمد نے بتایا کہ اٹھال چوک میں میری دکان کی ممٹی کا دروازہ توڑ کر میرے غلے اور کیش کائونٹر سے تین لاکھ22 ہزار روپے کی رقم چوری کرلی گئی تھانہ شمس کالونی کو عزیز اللہ نے بتایا کہ H13 میں دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے12 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ سبزی منڈی کو اسد محمود عباسی نے بتایا کہ ریلوے روڈ آئی ٹین ٹو میں گھر کے اندر کھڑی میری گاڑی کے دو ٹائر اتار کر چوری کرلئے گئے تھانہ آبپارہ کو اظہار احمد نے بتایا کہ سیکٹر جی سیون تھری فور سے میری مہران کار نمبر LEA 9169/09 چوری ہوگئی تھانہ سبزی منڈی کومحمد مصطفی نے بتایا کہ آئی الیون فور میں میرا رکشہ نمبرAKU - 240 چوری ہوگیا تھانہ نون کو سعد رحمٰن نے بتایا کہ جھنگی سٹاپ سے میرا موٹر سائیکل نمبر RIO - 2386 چوری ہوگیاتھانہ کوہسار کو محمد مامون رحمٰن نے بتایا کہ بلیو ایریا میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIR - 1516 چوری ہوگیا تھانہ رمنا کوکامران قیوم نے بتایا کہ G 12 میں میرا موٹر سائیکل نمبرAKM - 729 چوری ہوگیا تھانہ سیکرٹریٹ کو مشتاق علی شاہ نے بتایا کہ کنونشن سینٹر سے میرا اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ آبپارہ کو عمر علی نے بتایا کہ پی ایچ اے فلیٹ سیکٹر جی سیون ون سے میرا موٹر سائیکل نمبر AFG - 1747 ہنڈا125 چوری ہوگیاتھانہ نیلور کو گلباز مغل نے بتایا کہ ملال موڑ سے میرا موٹر سائیکل نمبرAPF 2021 چوری ہوگیاتھانہ شمس کالونی کو ذوالفقار علی نے بتایا کہ فرنیچرکی دکان کے سامنے سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIK - 4695 چوری ہوگیا۔