راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹی این ایف جے ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام سانحہ شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدارپشاور کیخلاف سیدپوروڈپرآغاسیدمحمدمرتضیٰ موسوی، علامہ سیدتصورحسین نقوی اوردیگررہنما کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے پنجاب کے سیکرٹری سیدحسن کاظمی نے کہاکہ سانحہ شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدارپشاور ازلی دشمن کی کارستانی ہے جووطن عزیز کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ اندوہناک سانحہ خیبر پختونخواہ حکومت کی نااہلی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو حکمران عوام کو تحفظ فراہم نہ کرسکیں انہیں برسر اقتدار رہنے کا کوئی حق نہیں، دہشت گردی کے سانحہ پر صوبائی حکومت کی سرد مہری قابل مذمت ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسوہ حسینی پر چلتے ہوئے مظلومیت کے ساتھ ابلیسی قوتوں کی ہر سازش و شرارت کو ناکام کردیں۔
سانحہ جامع مسجد کوچہ رسالدارپشاور ازلی دشمن کی کارستانی ہے،حسن کاظمی
Mar 07, 2022