راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائرپورٹ کے اے ایس آئی شاہد بٹ نے خطر ناک دھاتی ڈور میں پھنسے کبوتر کو بچا لیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی پرندہ ڈورکے گنجلک میں پھنسا فضا میں لہرا رہا تھا اے ایس آئی نے پرندے کی بے بسی دیکھتے ہی اسے بلند عمارت کی بالکونی سے اپنی جان پر کھیل کر بمشکل اپنے ہاتھوں میں تھاما اور ڈور کاٹ کر اس میں پھنسے پرندے کو بچا لیا سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے وائرلیس پر ہی اپنے افسر کو شاباش دی اور اس جزبے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا سی پی او نے کہا کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل اور جرم ہے جو شہریوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کے لئے بھی خطرناک ہے شہریوں خصوصا والدین سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کو اس سرگرمی سے دور رکھیں۔
اے ایس آئی شاہد بٹ نے دھاتی ڈور میں پھنسے کبوتر کو بچا لیا
Mar 07, 2022