لانگ مارچ سے حکومت کو کوئی  فرق نہیں پڑیگا‘ حافظ شعیب 

مٹوٹلی (نامہ نگار) سینئر نائب صدر تحریک انصاف شجاع آباد حافظ شعیب چغتائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان مدت پوری کریں گے۔ مہنگائی بہت جلد کم ہو جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی  قیمتوں میں کمی کر کے عوام کے دل جیت لئے۔

ای پیپر دی نیشن