میاں چنوں (خبر نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) پشاور مسجد د ھما کے پر سابق ایم این اے بیگم مجید ہ وائیں ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں ضلعی صدر خواتین ونگ خانیوال نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے پوری قوم سانحہ پشاورپر دکھی ہے دہشت گرد قوتوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے حکومت سکیو رٹی اقدامات امن و امان قائم رکھنے کے فوری اقدامات کرے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں لاپرواہی سے کا م نا لیا جائے مساجد امن کا پیغام دیتی ہے نمازیوں بے گنا ہ مسلمانوں پر حملے کرنا سفاکیت کی بد ترین مثال ہے حکومت لواحقین کی فوری داد رسی کرے۔حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔