پی پی ایک سمندر‘ کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں‘ میر واثق 

Mar 07, 2022

خانیوال( سپیشل رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی ایک سمندر ہے- ہر کارکن بھٹو کا سپاہی ہے-  کالی بھیڑوں کے لیے کوئی جگہ نہیں وہ کھر، لغاری جیسے لوگوں کا حشر یاد رکھیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی ایک ہے اور اس میں کسی دھڑے بندی کرنے والے شخص کو پارٹی کو یرغمال بنانے نہیں دیا جائے گا ، ٹکٹ ہولڈر پی پی پی میر واثق و کارکنان پاکستان پیپلزپارٹی۔پیپلزہاؤس سے جاری ایک پریس ریلیز میں پاکستان پیپلزپارٹی کے حلقہ پی پی -206 سے ٹکٹ ہولڈر میر واثق سرجیس ترمذی ، پی پی پی اسٹڈی سرکل ونگ کے ضلعی صدر محمد اعظم خان، ضلعی جنرل سیکرٹری اسٹڈی سرکل ونگ محمد عامر ، پیپلزیوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر سید کرار حیدر شاہ ،  محمد شفیق ، سابق سینئر نائب صدر پی پی پی شاہین رضا واسطی ، باؤ محمد حسین ، چودھری محمد ساجد ، تقی ترمذی ، چودھری صدیق ‘ ملک شوکت اعوان نے   مشترکہ بیان میں کیا۔

مزیدخبریں