دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، جو 7 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 44 کروڑ62 لاکھ 74 ہزار 346 ہوگئی۔ امریکہ 7 کروڑ92 لاکھ 71 ہزار466 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ29 لاکھ 67 ہزار315 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 90 لاکھ 56 ہزار 525 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 32 لاکھ 36 ہزار 908، برطانیہ میں 1 کروڑ 92 لاکھ 56 ہزار 835، روس میں 1کروڑ 66 لاکھ 98 ہزار 139 اور جرمنی میں 1 کروڑ 58 لاکھ 97 ہزار 578 تک پہنچ گئی ہے۔ ترکی میں 1 کروڑ43 لاکھ 53 ہزار 888 تک پہنچ گئی ہے۔ اور اٹلی میں 1 کروڑ 30 لاکھ 26 ہزار 112 مصدقہ کیسز ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 44 کروڑ62 لاکھ 74 ہزار 346 ہوگئی
Mar 07, 2022 | 14:50