بعض غیرملکی قوتیں پاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہتی ہیں:شیخ رشید

Mar 07, 2022 | 16:58

ویب ڈیسک

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بعض غیر ملکی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس نے دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ کی نشاندہی کی ہے اور انہیں جلد پکڑلیا جائے گا۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے سلسلے میں بائیس مارچ سے چوبیس مارچ تک تین روزہ مقامی تعطیل کا اعلان کیا جو اسلا م آباد میں ہوگا۔ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سپیکر یا وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں