اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی پشاورحملے کی شدیدمذمت

Mar 07, 2022 | 17:47

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پشاورمیں ایک مسجد پردہشت گردی کے بزدلانہ اور گھنائونے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پرزوردیاہے۔ایک بیان میں سلامتی کونسل کے صدر Lana Zaki Nusseibehنے حملے کے زخمیوں کے اہلخانہ اور حکومت پاکستان سے گہری ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیاہے۔سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کااعادہ کیاکہ دہشت گردی کی یہ شکل، عالمی امن اورسلامتی کیلئے سب سے زیادہ سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے اس قابل مذمت فعل میں ملوث مجرموں، منتظمین اور مالی معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پرزوردیا ۔سلامتی کونسل کے ارکان نے تمام ملکوں پرزوردیاکہ وہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور تمام متعلقہ حکام سے بھرپورتعاون کریں۔

مزیدخبریں