پنجاب کے گورنرچودھری محمدسرورنے اقلیتوں کے تحفظ اور ان کی مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کااعادہ کیاہے۔وہ لاہورمیں انسانی حقوق اوراقلیتی امور کے صوبائی وزیراعجازعالم اگسٹائن کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ سکھوں کے لئے کرتارپورراہداری منصوبہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حکومت کے عزم کی ایک عظیم مثال ہے۔گورنرنے کہاکہ آئین پاکستان بلاامتیاز ہرشہری کے بنیادی حقوق کاتحفظ کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اقلیتیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔گورنر نے اس امرپرافسوس کااظہارکیاکہ فسطائی مودی کی زیرقیادت بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیاجارہاہے ۔انہوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اوراقوام متحدہ پرزوردیاکہ وہ اس کاسخت اور فوری نوٹس لیں۔