سابق صدر محمد رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد آج(پیر) لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 92 برس تھی۔مرحوم نے جنوری 1998 سے 2001 میں مستعفی ہونے تک ملک کے نویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔اس سے قبل وہ 1997 میں پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے۔سیاست میں آنے سے پہلے محمد رفیق تارڑ نے 1991 سے 1994 تک سپریم کورٹ کے سینئرجج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور 1989 سے 1991 تک لاہور ہائیکورٹ کے 28 ویں چیف جسٹس رہے۔صدرڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمرا ن خان ، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے سابق صدر رفیق تارڑ ر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے رفیق تارڑر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی۔
سابق صدرمحمدرفیق تارڑطویل علالت کے بعد92سال کی عمرمیں انتقال کرگئے
Mar 07, 2022 | 22:05