عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے دس کروڑسے زیادہ افرادکوویکسین لگانے کاعمل مکمل کرنے پر پاکستان کی حکومت کوسراہاہے۔صحت کے عالمی ادارے کے پاکستان میں دفترنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر کورونا وائرس کے خلاف ایک بڑے ہدف کے حصول پرپاکستان کو مبارکباد دی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ اس سے حکومت پاکستان کی طرف سے کی گئی ا ن بھرپور کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے جو ملک بھرمیں ہرشخص کی کوروناویکسین تک رسائی یقینی بنانے کیلئے کی گئیں۔