پا کستان‘ امریکہ کے انسداد دہشتگردی دو روزہ مذاکرات شروع


اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے بارے میں دو روزہ مذاکرات کا آغاز اسلام آباد میں ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یو این اینڈ ای ڈی کے ایڈیشنل سیکرٹری سید حیدر شاہ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ امریکی وفد کی قیادت انسداد دہشت گردی کیلئے قائم مقام رابطہ کار کرسٹوفر لینڈبرگ نے کی۔ مذاکرات کا مقصد دہشت گردی کے مشترکہ خطرے' کثیرجہتی فورمز پرتعاون اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ دو روزہ مذاکرات سے فریقین کو انسداد دہشت گردی کے بارے میں اپنے خیالات و تجربات کے تبادلے اور اس حوالے سے مروجہ طریق کار پر بات چیت کا موقع ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...