لاہور؍ کراچی ( خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو مذہب کے پیروکار آج ہولی کا تہوار منائیں گے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں ہندو برادری نے شب برأت کے احترام میں آج کی بجائے کل بروز بدھ ہولی منانے کا اعلان کیا ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام شری کرشنا مندر راوی روڈ میں ہولی کی بڑی تقریب آج کی بجائے کل منائی جائے گی۔ جبکہ سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کے محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے آج اور کل تعطیل ہو گی۔
ہولی آج، لاہور سمیت کئی شہروں میں کل منائی جائے گی ‘سندھ میں ہندو برادری کیلئے چھٹی کا اعلان
Mar 07, 2023