اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ کا اعلان جلد کیا جائے کیونکہ تمام پیشگی اقدامات پر عمل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مزید کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ جس سے قوی امکان ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا۔ ذارئع کے مطابق مذاکرات میں میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز کی بات چیت میں بیرونی فنانسنگ اور پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف کو چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی منظوری سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ 1.3بلین ڈالر رول اوور کر دیئے ہیں جس میں سے500ملین ڈالر آگئے اور باقی کی رقم بھی اسی ماہ میں آ جائے گی۔ جون تک پاکستان کے لئے فنانسنگ کی ضروریات اور اس کے انتظام کے بارے میں بتایا گیا۔
آئی ایم ایف کا ورچوئل مذاکرات پر اطمینان ،مزید کوئی مطالبہ نہیں کیا ، پاکستان
Mar 07, 2023