لاہور (خصوصی نامہ نگار) شب برآت آج 14شعبان المعظم بروز منگل بمطابق 7مارچ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت وطن عزیز کے تمام شہروں کی مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔ شب برات کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔
شب برآت آج منائی جائے گی
Mar 07, 2023