لاہور (نوائے وقت رپورٹ ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج بروز منگل توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی تھریٹ کے باعث عمران خان نے اسلام آباد کچہری میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا، سکیورٹی ٹیم نے عمران خان کو گزشتہ سماعت کے دوران عدم سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا، لیگل ٹیم نے بھی قانونی پہلوؤں سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔لیگل ٹیم حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی اور ایڈشنل سیشن جج کا فیصلہ چیلنج کیا جائیگا، وکلا عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت کی استدعا کریں گے، سابق وزیر اعظم کی حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائیگا۔