نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ‘ کابینہ نے ترامیم کی منظوری دیدی


اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)وفاقی حکومت نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی، کابینہ نے نیب قوانین ترامیمی آرڈیننس کے مسودے کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسودے کے مطابق احتساب عدالت سے ناقابل سماعت قرار مقدمات چیئرمین نیب دیگر متعلقہ فورم کو بھیج سکیں گے اور چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرار دے کر کیس بند کرنے کی منظوری بھی دے سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ کے منظور کردہ ترمیمی آرڈیننس کے مسودے کے مطابق چیئرمین نیب سے مقدمہ ملنے پر متعلقہ ایجنسی کیس کو التوا کے مرحلے سے کھول سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن