الیکشن وقت پر ہونگے ، اکیلے لڑیں گے ، بلاول نوجوان ، غصہ میں آجاتا : زرداری 


 ملتان،وہاڑی( سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر ، نامہ نگار)سابق صدر آصف علی زرداری نے وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوئی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نہیں جو دیوالیہ ہونے سے ختم ہوجائے، جاپان، امریکہ اور دبئی دیوالیہ ہوئے لیکن انہوں نے کم بیک کیا۔وہ گزشتہ روز اپنے وہاڑی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، صدر پیپلزپارٹی پنجاب مخدوم احمد محمود، نواب شہریارخان خان، نواب شہزاد خان، نتاشہ دولتانہ ،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین،عبدالقادر شاہین، خواجہ رضوان عالم ودیگر بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کاکہنا تھاکہ کسی کو گرفتار کرنا یا نا کرنا وزرات داخلہ کا ایشو ہے میں مداخلت نہیں کرتا اقتدارمیں آنے سے قبل ہمیں ملکی حالات اور معیشت کا پتاتھا لیکن ملک کو بچانا تھا عمران خان اگر مزید اقتدار میں رہ جاتا تو ملک کا ستیاناس ہوجاتا عمران خان ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھااقتدار میں آکر ملک کو بچالیا ہے سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے بات چیت ہوسکتی ہے عمران خان غیرسیاسی شخص ہے اس سے بات نہیں کرسکتے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں آئندہ الیکشن میں یپلزپارٹی تیر کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں جفاکشی کرنا پڑتی ہے عمران خان جفاکشی کا عادی نہیں ہے وہاڑی کی عوام نے اگر دعوت دی تو آئندہ انتخابات میں وہاڑی سے الیکشن میں حصہ لونگا ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اسی طرح عدلیہ میں بھی لائیں جائیگی راجن پور کا الیکشن پی ٹی آئی نے پاپولیرٹی کی بنیاد پر نہیں جیتا بلکہ مہنگائی کے اثرات ہیں جب ہماری حکومت تھی تو مہنگائی نہیں تھی بلکہ ملازمین ،پنشنر اور ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کیاڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں اس لئے تحفظات دور کرنا ہوں گے عمران خان عدالتوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتا ہے جبکہ سیاستدان نہ عدالتوں سے گھبراتا ہے نہ جیلوں سے گھبراتاہے۔ بلاول نوجوان ہے جلد غصہ میں آجاتا ہے، ہم تو غصہ پینے کے عادی ہیں جب سے سیاست میں آیا ہوں بڑے صبر اور حوصلے کے ساتھ مشکلات کا سامناکیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن