خوشحالی مائیکرو فنانس بینک میں نئے صدر کی تقرری کا اعلان 

اسلام آباد (نوائے وقت رپو رٹ)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک انتہائی مسرت کے ساتھ جناب امیر کراچی والا کو اپنا نیا صدر/ سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کرتا ہے۔ جناب کراچی والا مالیاتی صنعت میں 30 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔وہ بینکنگ اور مائیکرو فنانس دونوں اداروں میں قائدانہ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ جناب کراچی والا ایک اہم وقت میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، کیونکہ خوشحالی بینک مائیکرو فنانس کے شعبے میں اپنی موجودگی کو بڑھانااور تقویت دینا چاہتا ہے اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لئے اپنی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا متمنی ہے۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا کہ ''ہم جناب کراچی والا کو   خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہوئے دلی مسرت محسوس کرتے ہیں ۔ ان کا وژن، قیادت اور تجربہ بینک کو پائیدار ترقی کی جانب رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پاکستان میں مالیاتی شمولیت اور  افراد کو بااختیار بنانے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن