کلرسیداں(نامہ نگار)دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین معروف اسکالر پروفیسر ڈاکٹر علامہ ساجد الرحمان نے کہا کہ معاشرے کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ لوگ روزانہ جنازوں اور دعائیہ تقریبات میں شرکت کے بعد بھی موت سے غافل ہیں جنازوں کو کندھا دینے کے باوجود ہم اس بات پر پختہ یقین نہیں رکھتے کہ ہم نے بھی ایک روز مرجانا ہے اگر ایسا ہوتا تو آج معاشرے کی تنزلی کا یہ عالم نہ ہوتا جہاں بھائی بھی بھائی کے شر سے محفوظ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق نائب ناظم یوسی کلرسیداں راجہ ظفر محمود کی والدہ محترمہ کی تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دعائیہ تقریب دراصل موت کی یاد ہے آج کوئی دوسرا گیا ہے تو آنے والے کل میں ہم نے بھی جاناہے جس کے لیئے ہمیں تیاری کرنی چاہیئے لیکن اس طرح کے محافل ابھی تک ہمارے اذھان و قلب کو متاثر نہیں کر پائی ہیں تو اس کی وجہ ہماری دین اسلام سے دوری اور عدم دلچسپی ہے ۔ اس بات پر پختہ یقین نہیں رکھتے کہ ہم نے بھی ایک روز مرجانا ہے اگر ایسا ہوتا تو آج معاشرے کی تنزلی کا یہ عالم نہ ہوتا ۔