رواں سال پہلی مرتبہ چاند  خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا


جدہ(آئی این پی)سعودی عرب میں رواں سال پہلی بارچاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا،عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں یہ نظارہ دیکھنے کیلئے متعدد لوگ مکہ مکرمہ پہنچے ، دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ بھی آسانی سے تعین کیا جاسکتا ہے ،جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاھر کا کہنا تھا کہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7بج کر 43منٹ پر چاند 89.5ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آیا،چاند پاکستانی وقت کیمطابق رات 12بج کر 43منٹ پرخانہ کعبہ کیاوپر آیا، ایسا 2023کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوا ہے۔
چاند

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...