بھارت کا 400 کلو میٹر مار کرنے والے میزائل تجربے کا دعویٰ

Mar 07, 2023


نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں براہموس میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ تجربہ گزشتہ شام کولکتہ میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر جنگی جہاز سے کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک بھارتی عہدیدار نے بتایا کہ میزائل اپنے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ براہموس میزائل خود انحصاری کے بھارت کے عزم کو مضبوط بناتا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے کہا ہے کہ فضا میں مار کرنے والا یہ میزائل تقریبا 400کلومیٹر کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ دریں اثنا بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتی بحریہ کے اعلی کمانڈر آج ایک اہم کانفرنس میں بھارت کی بحری سلامتی کے چیلنجوں کا ایک جامع جائزہ لیں گے۔
دعویٰ

مزیدخبریں