واجبات مانگنے پر پلوامہ حملے میں ہلاک فوجیوں کی بیوائوں پر مودی سرکار کا تشدد 


جے پیور (نوائے وقت رپورٹ) مودی سرکار نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے پلوامہ حملے میں مارے گئے 3 بھارتی فوجیوں کی بیواؤں کو حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر احتجاج کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ میں 2019ء میں بھارتی فوج کے قافلے میں 40 اہلکار ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔ حکومتِ وقت نے ہلاک شدگان کے لیے انعام اور اعزازات کا اعلان کیا تھا۔مودی سرکار دیگر وعدوں کی طرح یہ وعدہ بھی چار سال گزرنے کے باوجود وفا نہیں ہوسکا جس پر راجستھان میں تین بیوا خواتین نے مودی سرکار کے مردہ ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے احتجاج کیا۔اس احتجاج پر مودی حکومت نے ملک کے لیے مرنے والے اپنی ہی فوجیوں کی مجبور و بے کس بیوائوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے انھیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ان خواتین کوہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔یہ خواتین راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ بھارتی فوجیوں کی بیواو?ں کا کہنا ہے کہ اگر واجبات ادا نہ کیے گئے اور حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے تو ہم خود سوزی کرلیں گے۔
فوجی بیوہ تشدد 

ای پیپر دی نیشن