2، 3 برس میں آزاد کشمیر پر قبضہ کر لیں گے، بی جے پی لیڈر کی خود فریبی 


نئی دہلی (اے پی پی) بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے 26فروری 2019ء کے حملوں کے بعد پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست سے کوئی سبق نہ سیکھتے ہوئے ہریانہ کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کمل گپتا ہندوتوا بھارتی حکومت کے اس منتر میں شامل ہوگیا ہے کہ بھارت اگلے تین سال میں آزاد کشمیر پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روہتک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمل گپتا نے کہاکہ ہم نے رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کی، ہم نے دفعہ 370کو منسوخ کیا۔ آج پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں احتجاج ہو رہا ہے۔ وہ مقامات جو بھارت کے ساتھ انضمام چاہتے ہیں۔ ہم 2014ء سے پہلے مضبوط نہیں تھے لیکن اب ہم مضبوط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کشمیر میں ہماری سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ اگلے دو تین سال میں کسی بھی لمحے پاکستان کا زیر قبضہ کشمیر بھارت کا حصہ بن جائے گا اور یہ صرف وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہو گا۔
بی جے پی لیڈر،خود فریبی

ای پیپر دی نیشن