برلن(آئی این پی)جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرائن کی اقتصادی و انسانی کے علاوہ اسلحے کی امداد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو یوکرائن میں خلاف توقع ہزیمت کا شکار ہونا پڑا ہے،روسی صدر پوتین کو یوکرائنی عوام کی طاقت اور ان کی پس پشت مدد کرنے والے دوستوں کے حوالے سے مایوسی کا سامنا ہوا ہے، مگر یوکرائن کی آئندہ کی صورت حال کیا ہوگی اس کے بارے میں کہنا مشکل ہے البتہ اتنا ضرور کہوں گا کہ جرمنی یوکرائن کی اقتصادی و انسانی کے علاوہ اسلحے کی امداد جاری رکھے گا، اس بابت کوئی بھی فیصلہ یوکرائن کے بغیر نہیں لیا جائے گا،پیوٹن کے یوکرائن پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہوگا، مذاکرات اس مسئلے کا واحد حل ہے ۔
جرمن چانسلر