لاہور (خبر نگار) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق دور حکومت میں منظور ہونے والی کمرشل تعمیرات اور نجی ہائوسنگ سکیموں کا ریکارڈ ایل ڈی اے سے حاصل کر لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے کمرشل تعمیرات، نجی ہائوسنگ سکیموں کی منظوری کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے سے 20ستمبر 2018ء سے 13جنوری 2023ء تک منظور ہونے والی تمام ہائوسنگ سکیموں اور کمرشل عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ اینٹی کرپشن نے کمرشل عمارتوں اور پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کی منظوری، نقشہ جات اور جمع ہونے والی فیسوں کا مکمل ریکارڈ مانگا تھا۔
ریکارڈ / طلب