لاہور (خبر نگار) سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمد خان بھٹی کو مقدمہ نمبر1/23 میں رحیم یار خان میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور محمد خان بھٹی کا اینٹی کرپشن عدالت رحیم یار خان نے 3روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ محمد خان بھٹی محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے لاہور ریجن کے مقدمہ نمبر 3/23 میں بھی مطلوب ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمد خان بھٹی نے کرپشن اور رشوت کر کے 25کروڑ روپے رحیم یار خان شوگر مل میں انویسٹ کئے۔ سرکاری افسران واہلکاران قانونی طور پر کسی بھی کاروبار کا حصہ نہیں بن سکتے۔سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمد خان بھٹی کو دوبارہ9مارچ کو اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بھٹی ریمانڈ