عمران کی کوریج پر پابندی صدر ہائیکورٹ بار نے چیلنج کر دی


لاہور (سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹی وی چینلز پر کوریج پر پابندی کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا کا نوٹیفکیشن آرٹیکل دس اے کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کا آئین آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے۔ پیمرا نے حکومت کے ایما پر سیاسی بنیادوں پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔ آئین ہر شہری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ پیمرا کے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ پیمرا کو اختیار نہیں کہ وہ کسی شخص کی کوریج پر پابندی عائد کرسکے۔ پیمرا کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے۔لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق اے خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اس کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔  عمران خان کو سکیورٹی دینا بنیادی حقوق میں آتا ہے۔ مطالبہ کرتا ہوں ان کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔ وہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ویڈیو لنک کا نظام نصب کیا گیا ہے۔ بیرون ملک سے ویڈیو لنک پر ملزمان سمیت دیگر افراد شامل ہوتے ہیں۔ عمران خان کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔
عمران پابندی چیلنج

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...