لاہور(خبرنگار)ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کی زیر صدارت جشن بہاراں میلے میں شہریوں کوبہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈارئریکٹر ہیڈکواٹر سمیت تمام ڈائریکٹرز کی شرکت۔ ڈارئریکٹرز کی جیلانی پارک، گریٹر اقبال پارک، کنال میلہ، میورل پینٹنگ کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے کو بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے افسران کو جیلانی پار ک، گریٹر اقبال پارک میں صفائی ستھرائی، کھانوں کا معیار اور سیکورٹی کے بارے ہدایات کیں۔ ڈی جی پی ایچ اے نے اجلاس کے بعد جیلانی پارک میں جشن بہاراں میلے کا دورہ کیا اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سپارنسرڈ جشن بہاراں کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کررہے ہیں۔ جشن بہاراں میلے میں روایتی کھیلوں کے مقابلے اور عوامی دلچسپی کی دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔
ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر کا جیلانی پارک میںجشن بہاراں میلے کادورہ
Mar 07, 2023